Monday, September 9, 2024
ہومپاکستانبیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گے،نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز

بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گے،نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز

لاہور (آئی پی ایس )نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ افسران گھبرائیں اور نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔

مریم نواز نے کہاکہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ہم افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔