Monday, July 7, 2025
ہوماوورسیزسماجی کارکن مریم ادریس کی برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ اور محمد یاسین سے ملاقات

سماجی کارکن مریم ادریس کی برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ اور محمد یاسین سے ملاقات

اسلام آباد،سماجی و انسانی حقوق کی کارکن مریم ادریس کی پاکستان آئے پاکستانی نژادبرطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ اور محمد یاسین سے ملاقات
ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم ادریس نے کہا کہ ناز شاہ اور محمد یاسین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتی ہوں، مسئلہ کشمیر ہو ، مسلمانوں کا کوئی ایشو ہو یا پھر کوئی انسانی حقوق کا ایشو ہو ناز شاہ اور محمد یاسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھائی، اسی طرح پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکلوانے میں ناز شاہ، محمد یاسین سمیت تمام پارلیمنٹیرینز کا اہم کردار دیکھنے کو ملا، مریم ادریس کا کہنا ہے کہ ان سب کی کاوشوں کو میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، امید ہے یہ اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انسانی حقوق، کشمیر اور مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل اور حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔