Saturday, February 8, 2025
ہومپاکستانوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر وزارت خزانہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دیدی۔
محمد اورنگزیب نیدرلینڈ کے شہری ہیں، جنہیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی 19رکنی کابینہ میں شامل کیا ہے۔پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں یہ منظور دی گئی۔
محمد اورنگزیب کے پاس پارلیمنٹ میں کوئی نشست نہیں ہے لیکن ملکی قوانین کے مطابق وہ بغیر کسی وزیر کے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ تک وزیر کا عہدہ رکھ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب نے اپنی ڈچ شہریت چھوڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے، اسی تناظر میں محمد اورنگزیب نے اپنی دوسری شہریت چھوڑنے کے لیے درخواست دے دی ہے، کیونکہ پاکستانی قوانین کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔