Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینپی ایس ایل، پشاور کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچ گیا

پی ایس ایل، پشاور کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچ گیا

لاہور (سب نیوز )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کے ایلیمنٹر ٹو میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے ایلیمنٹر ٹو کے اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم لاہور قلندرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی طرف سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے کیا، تاہم دوسرے اوورز میں جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش میں لیفٹ ہینڈ بیٹر 5 گیندوں پر 9 سکور بنا کر زمان خان کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔
اس دوران بابر اعظم اور نوجوان بیٹر محمد حارث نے وکٹ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے اور حریف بالرز کو بے بس کیے رکھا دونوں کے درمیان 60 گیندوں پر 89 سکور کی شراکت داری قائم ہوئی جس کا خاتمہ راشد خان نے کیا۔
افغان بار کی گیند پر بابر اعظم 36 گیندوں پر 42 سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اسی اوور میں راشد نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام کڈمور کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔
اس دوران محمد حارث نے جارحانہ انداز اپنایا اور بالرز کی خوب درگت بنائی، انہوں نے 54 گیندوں پر 85 سکور کی بڑی باری کھیلی۔ عامر جمال ایک سکور کے ساتھ زمان خان کی گیند پر چلتے بنے۔
پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 سکور بنائے۔ زمان خان اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور نوجوان بلے باز مرزا بیگ نے کیا۔
لاہور قلندرز کو دوسرے اوور میں اس وقت بڑا جھٹکا لگ جب عظمت اللہ عمرزئی نے فخر زمان کو 14 سکور پر بولڈ کر دیا، اوپنر نے محض 6 رنز کی باری کھیلی۔
اس دوران نوجوان بیٹر احسن حفیظ اور مرزا بیگ نے سکور کو آگے بڑھایا، 5 اوورز میں 38 کے مجموعی سکور پر احسن حفیظ وہاب ریاض کو وکٹ دے بیٹھے، آٹ ہونے سے قبل انہوں نے 15 رنز کی باری کھیلی۔
عبد اللہ شفیق اس بار بدقسمت ثابت ہوئے اور 10 گیندوں پر 10 سکور بنا کر رن آٹ ہو گئے۔ مرزا بیگ کی باری کا اختتام عامر جمال نے کیا، بیٹر نے 42 گیندوں پر 54 سکور بنائے۔
سیم بلنگز 21 گیندوں پر 28 رنز بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ چھٹی وکٹ 161 سکور پر گری، عظمت اللہ عمر زئی نے سکندر رضا کو بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 23 سکور کی باری کھیلی۔
لاہور قلندرز نے ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ڈیوڈے ویزے 9اور شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے دو شکار کیے، عامر جمال اور سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔