لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے، جبکہ رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شاہد کریم ، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں ، ان کے علاوہ جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس جواد حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی، واضح رہے کہ عمرا ن خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔