Saturday, June 15, 2024
ہومپاکستانلاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کردی

لاہورہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کردی

لاہور ،لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کیخلاف نیب کی درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو 2کیسز میں طلب کر رکھا ہے، مریم نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاسی کارکنوں کا ہجوم ساتھ لے کر آئیں گی ان کے بیانات دھمکی آمیز ہیں جس سے امن و امان خراب ہونے کا خدشہ ہے لہذا عدالت انہیں ایسا کرنے سے روکے۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ اس معاملے کو عدالت میں لانے کی کیا ضرورت ہے، یہ تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو یقینی بنائے۔عدالت نے قرار دیا کہ اتنی بڑی جماعت کو عدالت کیا کہے کہ ایسا نہ کریں، آپ رینجرز لگائیں یا فوج، یہ ایک سیاسی جماعت کا معاملہ ہے وہ جانے اور حکومت جانے۔عدالت نے نیب کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ ہر شخص کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیئے،اگر کوئی قانون کی پاسداری نہیں نہیں کرے گا تو قانون اپنا رستہ اختیار کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔