Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیرخوراک خیبرپختونخوا نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی

وزیرخوراک خیبرپختونخوا نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی

پشاور: وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی۔

وزیر خوراک خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ متعلقہ فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے زیادہ تھا، لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) حکام سے بجلی بحال کرانے کی درخواست کی تھی، میری درخواست کو قبول کرتے ہوئے پیسکو نے بجلی بحال کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔