Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادآئندہ بجٹ میں مزید فنڈ سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے، راجہ خرم نواز

آئندہ بجٹ میں مزید فنڈ سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے، راجہ خرم نواز

اسلام آباد ، قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں سے ماضی میں امتیازی سلوک کیا گیا اور ترقیاتی منصوبوں سے نظر انداز رکھا گیا،کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسائل حل ہوں ،آئندہ بجٹ میں مزید فنڈ سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔وہ بدھ کو اسلام آباد کی یونین کونسل پنڈ بیگوال کے موقع پر علاقہ مکینوں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

راجہ خرم نواز نے جھنڈ گراں،ڈھلی کے راستے کے مسئلہ کا جائزہ لیا،اور اہل علاقہ کی درخواست پر سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے محنت کر رہے ہیں،دیہی علاقوں سے ماضی میں امتیازی سلوک کیا گیا اور ترقیاتی منصوبوں سے نظر انداز رکھا گیا،کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسائل حل ہوں ،بلا تفریق عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہوں ،پنڈبیگوال میں ہر شعبہ میں مثالی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،آئندہ بجٹ میں مزید فنڈ سے ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے راجہ خرم نواز صاحب کی خدمات کو سراہا اور علاقائی ترقی کے لئے خصوصی توجہ اور اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔