Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آٹ سورس کرنے کا اعلان کر دیا

حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آٹ سورس کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومتی اہداف کے حولے سے ٹوئٹ کر دیا جس میں ائیر پورٹس کو آٹ سورس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی اور اسلام آباد تینوں ائیر پورٹس کو آٹ سورس کرنا ہے۔ اسلام آباد مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، جبکہ دونوں ائیر پورٹس بھی جلد آٹ سورس کر دیئے جائیں گے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ پی آئی اے کو ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئر کر دیا جائے گا۔ جبکہ پرانے طرز کی ویزا پالیسی کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔وزیر دفاع نے لکھا کہ ہم ہوٹل کے کاروبار میں نہیں آنا چاہتے اس لئے نجی شعبے کو اس کا خیال رکھنے دیا جائے گا ۔خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کا یقین دلایا کہ وہ عوام کے مسائل سے پوری طرح واقف ہیں جلد ہی ان کو حل کر لیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔