Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپی ٹی وی کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کرگئیں

پی ٹی وی کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کرگئیں

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوش دامن اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان، اور پرائیڈ آف پرفارمنس کنول نصیر انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون آواز ، پہلی خاتون میزبان، پہلی خاتون اناونسر اور پرائیڈ آف پرفارمنس کنول نصیرا سلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں ۔پاکستان کے ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون آواز ، پہلی خاتون میزبان، پہلی خاتون اناونسر اور پرائڈ آف پرفارمنس کنول نصیر کو تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ۔ وہ ذیابیطس قومہ میں تھیں۔ کنول نصیر ریڈیو کی لیجنڈ موہنی حمید(آپا شمیم)کی بیٹی اور پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی ساس ہیں۔ کنول نصیر ملک و قوم کیلئے اپنی گراں قدر خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی حاصل کر چکی تھیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔