Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

کالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار

پشاور، خیبر پختونخواہ حکومت نے سوات کی تحصیل کالام میں عالمی طرزکا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، کالام کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ 358 ملین روپے سے مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فر وغ کیلئے اہم قدم کرتے ہوئے سوات کی تحصیل کالام میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ وزیراعلی نے اسٹیڈیم کے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے ، 120 کنال رقبے پر محیط کالام کرکٹ اسٹیڈیم کا منصوبہ 358 ملین روپے سے مکمل ہوگا۔دستاویز محکمہ سیاحت میں کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم کی تعمیر 2 سال میں مکمل کی جائے گی اور اسٹیڈیم میں بیک وقت 6 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔یاد رہے گذشتہ ماہ ملک امین اسلم نے اپنے انتخابی حلقے ضلع اٹک میں 10 نئے کرکٹ گرانڈ بنانے کا اعلان کیا تھا اور تحصیل حضرو کے علاقے چیچیاں میں کرکٹ گرانڈ کا افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے کہا تھا کرکٹ گرانڈز کلین گرین پاکستان ویژن کے تحت بنائے جائیں گے، پی ٹی آئی حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے بھی ایک سال قبل بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 40 کروڑ کے منصوبوں کی منظوری دی تھی، منصوبے کے تحت چترال میں 15 پولوگرانڈز پر 12 کروڑ سے زائد خرچ کیے جائیں گے، مردان میں اسپورٹس سٹی کی فزیبلٹی اسٹڈی پر 2 کروڑ کی منظوری دی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔