Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانمحمد یوسف بابر اعظم جونئیر سے ملنے پہنچ گئے

محمد یوسف بابر اعظم جونئیر سے ملنے پہنچ گئے

لاہور ،سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف لاہور کے 6 سالہ بچے گوہر لیاقت المعروف بابر اعظم جونیئر کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان پہنچ گئے۔

ننھے بیٹسمین کے ٹیلنٹ کا میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوگیا ہے، گوہر لیاقت کی بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بالآخر محمد یوسف تک بھی پہنچ گئی اور سابق کپتان نیٹ پریکٹس دیکھنے میدان میں پہنچ گئے۔گوہر لیاقت سابق کپتان کی اچانک آمد پر حیران رہ گیا۔ اس موقع پر سابق کپتان نے ننھے بیٹسمین کی تکنیک کو کمال قرار دیتے ہوئے محنت جاری رکھنے کا کہا۔ محمد یوسف نے کہا کہ تم مکمل پیکیج ہو، مجھے بھی سیکھنے کا موقع ملا، خوب کھا اور پیو، اپنا قد بڑا کرو اور ملک کا نام روشن کرو۔بعد ازاں انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کل اس بچے کی ویڈیو دیکھی دل خوش ہوگیا تو آج اس سے ملنے آگیا، بہت چھوٹی عمر ہے اس کی، مجھے 6 سال سے بھی کم عمر لگا، اللہ تعالی نے گوہر لیاقت کو بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے، دل خوش ہوگیا میری دعا ہے کہ اللہ اسے کامیاب کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔