Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی اور جے یو آئی کے 4 نکاتی فارمولہ طے پا گیا،مولانا فضل الرحمان نے تحریری ضمانت مانگ لی

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے 4 نکاتی فارمولہ طے پا گیا،مولانا فضل الرحمان نے تحریری ضمانت مانگ لی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف اور جمیعت علما اسلام کے درمیان سیاسی گٹھ جوڑ طے ہوگیا ہے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے سیاسی اتحاد کے لیے پی ٹی آئی سے تحریری ضمانت مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گٹھ جوڑ کمیٹی کی منظور دیدی ہے، جو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، چئیرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر پر مشتمل ہوگی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظور دے دیمولانا فضل الرحمان نے مجلس شوری سے مشاورت کے بعد سیاسی گٹھ جوڑ کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان چار نکات پر اتفاق ہوگیا ہے، ملک کی سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے خاتمے پر دونوں جماعتوں پر اتفاق ہوا،آئین کی بالادستی، صوبائی وسائل اور مسائل مل کر حل کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں جماعتوں کا افغانستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر اتفاق بھی سیاسی گٹھ جوڑ کا حصہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔