Friday, July 5, 2024
ہومپاکستانصحافیوں کے لئے خوشخبری ، حکومت پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

صحافیوں کے لئے خوشخبری ، حکومت پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا


‎لاہور: صحافیوں کے مفت علاج
کیلئے وزرائے صحت سلمان رفیق اور عمران نذیر سے پی ایف یووزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحافیوں کیلئے ہیلتھ پیکیج تیار کیا جا رہا ہے، جے وفد نے ملاقات کی،

‎وفد میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،سیکریٹری جنرل ارشد انصاری ، سیکرٹری این پی سی نیرعلی اور وقار عباسی شامل تھے۔

‎وفد نے وزرائے صحت کو علاج معالجے کے متعلق پنجاب بھر کے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

‎نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں نے راولپنڈی کے ہسپتالوں میں صحافیوں کو درپیش مسائل کی تفصیلات بتائیں ۔

‎این پی سی وفد نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو تحریری گزارشات بھی پیش کیں۔

وزراء نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحافیوں کیلئے ہیلتھ پیکیج تیار کیا جا رہا ہے،

وزیر اعلی مریم نواز نے صحافیوں کے ہیلتھ پیکیج میں میڈیا ورکرز کو شامل کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ ‎صحافیوں کو پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں علاج معالجے میں درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائیگا۔

‎وزیر صحت برائے سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان نذیر نے صحافیوں کو علاج کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ‎پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے مسائل و کارکردگی کی نشاندہی پر میڈیا کے شکر گزار ہیں۔

خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ ‎صوبے کے عوام کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔