Friday, January 17, 2025
ہومشوبزجاوید اقبال پر بنی فلم ککڑی کو سنسر بورڈ نے ریلیز کیلئے منظوری دے دی

جاوید اقبال پر بنی فلم ککڑی کو سنسر بورڈ نے ریلیز کیلئے منظوری دے دی

بدنام زمانہ قاتل جاوید اقبال پر بننے والی یاسر حسین اور عائشہ عمر کی فلم ککڑی کو سنسر بورڈ نے ریلیز کیلئے منظوری دے دی۔
فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ نے گزشتہ ماہ سنسر بورڈ کی ہدایت پر فلم کا نام جاوید اقبال سے بدل کر ککڑی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
فلمساز ابو علیحہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم میں ہدایت شدہ ترامیم بھی کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کو دوبارہ سنسر بورڈ میں جمع کرایا ہے، امید ہے کہ ریلیز کے لیے گرین لائٹ مل جائے گی۔
تاہم اب ابو علیحہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ککڑی کو سنسر بورڈ نے کلیئر کر دیا ہے۔
سیریل کلر جاوید اقبال پر بنی یہ فلم 19 مئی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ مزکورہ فلم میں اداکار یاسر حسین نے جاوید اقبال کا کردار نبھایا ہے جبکہ عائشہ عمر فلم میں خاتون پولیس کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔