Saturday, July 27, 2024
ہومدنیاغزہ؛ حماس سے لڑائی میں اسرائیل کے سابق آرمی چیف کا بیٹا ہلاک

غزہ؛ حماس سے لڑائی میں اسرائیل کے سابق آرمی چیف کا بیٹا ہلاک


تل ابیب(نیوزڈیسک)غزہ میں زمینی راستے سے داخل ہوکر حماس کے خلاف آپریشن کرنے والی اسرائیل کی برّی فوج کے مزید 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی اسرائیلی فوج کے دو اہلکار حماس سے لڑائی میں مارے گئے جن میں سے ایک اسرائیلی آرمی کے سابق چیف اور جنگی کونسل کے رکن گاڈی آئزن کوٹ کے بیٹے تھے۔
سابق آرمی چیف جو اس وقت جنگی کونسل کے رکن بھی ہیں نے اپنے بیٹے 25 سالہ فرسٹ سارجنٹ (ریزرو) گال میر آئزن کوٹ کی ہلاکت کا منظر براہ راست اسکرین پر دیکھا۔
سابق آرمی چیف کے بیٹے گال میر آئزن کوٹ 162 ویں ڈویژن کے فارورڈ بیس پر ایک آپریشن میں حصہ لے رہے تھے کہ زور دار دھماکا ہوگیا جس میں وہ زخمی ہوگئے اور دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار مارے گئے تھے جن میں سے ایک بھارتی نژاد تھا۔
غزہ میں زمینی کارروائی کے لیے داخل ہونے والے اسرائیل کی برّی فوج کے حماس کے ہاتھوں مارے جانے والے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 92 ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔