Friday, December 20, 2024
ہومپاکستاناسلامی یونیورسٹی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی ضمانت منظور

اسلامی یونیورسٹی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلامی یونیورسٹی زیادتی کیس میں مرکزی ملزم ابراہیم خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔عدالت نے ملزم ابراہیم خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چار صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق پہلے تو کیس میں ایف آئی آر متاثرہ لڑکے نے نہیں کرائی دوسرا چھ دن بعد ایف آئی آر ہوئی، نہ متاثرہ لڑکے کا فوری میڈیکل ہوا اور نہ ہی دفعہ 161 کا بیان فوری طور پر ریکارڈ کیا گیا، پٹشنر کے مطابق یونیورسٹی میں میری مخالفت کی وجہ سے پھنسایا گیا، اس معاملے کو ٹرائل کورٹ دیکھے گی۔فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا جس بنیاد پر ملزم کو مزید قید میں رکھا جائے، ملزم کے وکیل نے کہا کہ متاثرہ لڑکے نے تین سپلیمنٹری بیانات ریکارڈ کرائے جن میں تضاد ہے اور شکایت کنندہ وقوعہ کا عینی شاہد نہیں اور ایف آئی آر بھی جعلی ہے۔واضح رہے کہ اسلامی یونیورسٹی میں18جون کو واقعہ ہوا تھا اور 24 جون کو تھانہ سبزی منڈی میں ایف آئی آر درج ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔