Friday, July 5, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا، بارودی مواد برآمد

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچالیا، بارودی مواد برآمد

اسلام آباد ( آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس نے دارالحکومت کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ہے،

انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران تھانہ سنگجانی کے علاقے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جارہے ہیں، علاقہ تھانہ سنگجانی میں ایک آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیر میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔