islamabad police 20

اسلام آباد پولیس کا میرا آبادی میں سرچ آپریشن،03 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر پولیس کاسرچ آپریشن،گرینڈ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میرا آبادی اور گردنو اح میں کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سر چ آپریشن کے دوران 225 گھروں، 321افراد کو چیک کیا گیا، 45 مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کردیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 03 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتارکیا گیا۔بغیر کاغذات 35موٹرسائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،بند کئے گئے موٹرسائیکلوں کے متعلق جانچ پڑتال کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں