Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس :4وکلا کا7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس :4وکلا کا7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں گرفتار 4وکلا کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی ،اسلام آباد بار کے سیکرٹری لیاقت کمبوہ سمیت چاروں وکلا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے گرفتار 4وکلا کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیااورچاروں وکلا کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا ۔عدالت نے چاروں وکلا کو 19 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے بھی آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کر لیا ۔یاد رہے کہ تین وکلا کو اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس اور ایک کو کچہری میں سیشن جج کی عدالت میں توڑ پھوڑ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ہائیکورٹ حملہ کیس کی ایف آئی آر تھانہ رمنا جبکہ سیشن جج کی عدالت میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔