Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکورونا وائرس :اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک موخر کر دی

کورونا وائرس :اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک موخر کر دی

اسلام آباد،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک موخر کر دی،رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاو کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، ہائیکورٹ نے معمول کے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک موخر کر دی۔رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اپریل تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی، ضمانت، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہو گی، اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس کی منظوری سے مقرر کیی جائیں گے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔