Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو،تجارتی معاہدے کرنے والے آگاہ رہیں:امریکہ

ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو،تجارتی معاہدے کرنے والے آگاہ رہیں:امریکہ

نیویارک (سب نیوز )امریکا نے کہا ہے کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاک امریکا سکیورٹی ڈائیلاگ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سے بات کرنے کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا سکیورٹی ڈائیلاگ میں دہشتگرد گروہوں کی روک تھام اور انسداد آئی ای ڈی تحقیقات خصوصا پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تکنیکی مدد اور دیگر امور پر بھی اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔