Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستاننواز شریف کے پاسپورٹ معاملے پر وزارت داخلہ نے سیکرٹری وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا

نواز شریف کے پاسپورٹ معاملے پر وزارت داخلہ نے سیکرٹری وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد،سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کے ری نیول کے معاملے پر وزارت داخلہ نے سیکرٹری وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ نوازشریف واپس آناچاہتے ہیں تو درخواست دے سکتے ہیں، نوازشریف کی پاسپورٹ ری نیوکی درخواست پرکارروائی نہ کی جائے، پاکستانی ہائی کمیشن پاسپورٹ ری نیونہ ہونے کا تحریری جواب دے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق نوازشریف مجرم ہیں،نیب ریفرنسزمیں بھی نوازشریف مفرور مجرم ہیں، عدالت میں پیش ہونے تک انہیں مزید ریلیف نہیں دیاجاسکتا،ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو 8ہفتے کی ضمانت ملی تھی، نوازشریف نے سزاکی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزرنی ہے،نوازشریف سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے، نوازشریف کیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں 3کیس ہیں،نواز شریف کیخلاف نیب میں ایک ریفرنس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔