Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانپاک بھارت آبی تنازع، بھارتی ماہرین کا وفد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا

پاک بھارت آبی تنازع، بھارتی ماہرین کا وفد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد، پاک بھارت آبی تنازعے پر بھارتی ماہرین کا وفد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت آبی تنازعے کے معاملے پر بھارتی آبی ماہرین کا وفد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔پاک بھارت آبی تنازعے پر 2 روزہ مذاکرات لاہور میں ہوں گے، سات رکنی بھارتی وفد کی قیادت پی کے سکسینا کریں گے جب کہ پاکستانی وفد کی نمائندگی کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کی جانب سے دریائے سندھ پر 6 متنازع مجوزہ ہائیڈروپاور پروجیکٹس کی تعمیر پر اعتراض اٹھائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دریائے سندھ پر 12 میگا واٹ کا تماشہ پن بجلی منصوبے کی منظوری دے چکا ہے، بھارت کی جانب سے 24 میگا واٹ کا نیموشیلنگ اور 25 میگا واٹ کا کارگل ہینڈر مین تعمیر کرے گا۔ذرائع نے کہا کہ بھارت 19 میگا واٹ کا منگدم سنگراہ 18.5 میگا واٹ کا سنوک اور 19 میگا واٹ کا دربک شیوک منصوبہ تعمیر کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاک چین سرحد کے قریب پاکستان کے علاوہ چین بھی ان مجوزہ منصوبوں پر اعتراض اٹھا چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔