Saturday, July 27, 2024
ہومشوبزمعروف بھارتی اداکارہ ریکھا نے امیتابھ بچن کے پیچھے دیوانی ہونے کا اعتراف کرلیا

معروف بھارتی اداکارہ ریکھا نے امیتابھ بچن کے پیچھے دیوانی ہونے کا اعتراف کرلیا

ممبئی ،بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ اور ڈانسر ریکھا نے شادی شدہ شخص سے محبت سے متعلق سوال کا جواب دے کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ بھارت کے مقبول سنگنگ شو انڈین آئیڈیل کے میزبان جے بھنوشالی دورانِ پروگرام ایک کنٹسٹنٹ سنگر سے مذاق کر رہے تھے کہ اچانک انہوں نے اپنے سوالات کا رخ خواتین ججز ریکھا اور نیہا ککڑ کی جانب موڑ دیا۔جے بھونشالی نے دوران پروگرام کہا کہ ریکھا جی، نیہا جی! کیا آپ نے کسی عورت کو ایک ایسے مرد کی محبت میں پاگل ہوتے ہوئے دیکھا ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہو؟اس سوال کے جواب میں لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے کہا کہ مجھ سے پوچھیئے ناں۔ اداکارہ کے اس جواب پر نا صرف میزبان بلکہ دیگر ججز بھی ششدر رہ گئے۔سب کو حیران ہوتا دیکھ کر اداکارہ ریکھا نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کہا۔ جس پر سب ہنس پڑے اور میز بان نے کہا یہ لگا چھکا۔یاد رہے کہ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا کی جوڑی 70 اور 80 کی دہائی کی سب سے مقبول اور پسندیدہ جوڑی مانی جاتی تھی اور دونوں کے قریبی تعلقات کے چرچے بھی زبان زدعام تھے لیکن ذاتی وجوہات کے باعث دونوں کی شادی نہ ہوسکی۔دونوں نے ایک ساتھ سلسلے، دو انجانے، مسٹر نٹورلال جیسی کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن کو مداح اب بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔طویل عرصے تک یہ بھی مشہور رہا کہ ریکھا شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ وہ صرف امیتابھ بچن سے ہی محبت کرتی ہیں، یہی وجہ ہے برسوں بعد بھی دونوں توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔