Monday, January 13, 2025
ہومپاکستانامریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے،وزیراعظم

امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،صرف امریکا کی رائے مختلف ہے، کیوں کہ وہ اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے
سابق سفارت کاروں اور سینئر صحافیوں سے چین کے حالیہ دورے پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدلتا جارہا ہے
آج آپ سب سے ملاقات کا مقصد آپ کی آرا لینا ہے، اس دورے سے متعلق آپ کی رائے سننا چاہتا ہوں، چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، ہمارے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، 2019 میں کورونا کے باعث چین میں لاک ڈاون کیا گیا اور چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا، اور یہ دورہ ملتوی ہونے کے باعث کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں
چین میں اگر اوپر سے کوئی سگنل آتا ہے تو پورے ملک میں فوری طور پر اس کے اثرات آتے ہیں، کورونا پابندیوں پر وہاں بہت زیادہ سختی تھی۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، اس دورے میں 2 سال کے بعد چین کے صدر سے ملاقات ہوئی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔