Saturday, October 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتارکر لیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتارکر لیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال کی سزا اور گرفتاری کے حکم کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ عمران خان کو زمان پارک لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں دلائل کے لیے بار بار مواقع کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کے پیش نہ ہونے پر عمران خان کو 3 سال کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس ثابت ہوتا ہے لہذا انہیں سزا سنائی جاتی ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
سیشن عدالت کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔