Tuesday, January 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان سے جیل میں ملاقات کی ایس او پیز طے، فوکل پرسن مقرر

عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ایس او پیز طے، فوکل پرسن مقرر

راولپنڈی(نیوزڈیسک)عمران خان سےجیل میں ملاقات کے لیے ایس او پیز طے کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں فوکل پرسن مقرر کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کون اور کب ملاقات کر سکے گا، اس حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آ گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے۔

جیل میں ملاقات کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر پر عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کیے، جس کے مطابق جیل میں ملاقاتوں کے لیے بانی چیئرمین پیٹی آئی نے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے ۔ جیل میں ملاقاتوں کے لیے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا۔ ہفتے میں 2 دن یعنی منگل کو فیملی، جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی ۔
ایس او پیز کے مطابق عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔ جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔