Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانوزیر اعظم نے معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم نے معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا معاملہ نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا، مقدمہ کے تفتیشی افسرکا معذور بچی کی والدہ سے ہی رشوت لینے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کردیا۔بچی کی والدہ نے سٹیزن پورٹل پر شکایت کی جس کے بعد وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم نے کہا ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعظم نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔