Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کا اپنے قتل کے منصوبے پر بیان، پنجاب حکومت کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ

عمران خان کا اپنے قتل کے منصوبے پر بیان، پنجاب حکومت کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ

نجاب کی نگران حکومت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اپنے قتل کے منصوبے سے متعلق بیان پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے آج ویڈیو لنک خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پولیس نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے، مجھے مرتض بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے، ان لوگوں نے ماڈل ٹان کی طرح کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔ حکومت پنجاب نے عمران خان کے الزامات کے معاملے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لگائے گئے سنگین الزمات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی، عمران خان کے الزامات کی مکمل انکوائری کے بعد ہر صورت سخت ایکشن لیا جائے گا۔ قبل ازیں حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی پر دہشت گردی کے مقدمات کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔