Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزعالمی بینک اور آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے متضاد پیشگوئیاں

عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے متضاد پیشگوئیاں

اسلام آباد( سب نیوز )پاکستان کی معیشت سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈبینک کی متضاد پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں۔پاکستان کی معیشت کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہیکہ رواں سال مہنگائی کی شرح 24.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جب کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد تک آنے کا امکان جب کہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور عالمی بینک نے کہا ہیکہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 3.5 فیصد تک ہوگی جب کہ عالمی بینک نے آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.3 ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔