Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی

آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی

واشنگٹن (سب نیوز )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر دی۔آئی ایم ایف نے ورلڈاکنامک آٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو2 فیصد اور ا گلے سال 3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے 24.8 فیصد رہے گی جبکہ اگلے مالی سال مہنگائی میں 12.1 فیصد کی نمایاں کمی متوقع ہے۔آئی ایم ایف کی ورلڈاکنامک آٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹا لیناجارجیوا کا اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتیہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت قدرے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔