Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادسید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
سید علی ناصر رضوی اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔
سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے۔سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔سید علی ناصر رضوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دیں۔سید علی ناصر رضوی کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسران میں ہوتا
دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا کامران فیصل کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے کامران فیصل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع تھا جس میں پنجاب حکومت نے اہم افسران وفاق کو دینے سے معذرت کرلی تھی اور آئی جی اسلام آباد کیلئے نامزد افسر کو ریلیو کرنے سے انکار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔