Sunday, January 5, 2025
ہومدنیامسجد الحرام میں حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل

مسجد الحرام میں حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل

حرمین شریفین انتظامیہ نے حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حجر اسود کی مرمت کا کام رمضان المبارک کی آمد کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ انتظامیہ میں مینٹیننس شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا ہے کہ ’انتہائی جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی ٹیم کی مدد سے حجر اسود کی مرمت کا کام کیا گیا ہے‘ انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین انتظامیہ وقفے وقفے حجر اسود ، مقام ابراہیم اور دیگر شعائر کی مرمت کا کام کراتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔