Friday, April 19, 2024
ہومتازہ ترینحکومت کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

حکومت کا ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی قانون سازی نے ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد ایچ ای سی کے چیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لیا جائے گا۔
ترمیم کے بعد ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی اور ترمیم کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی حکومت کرے گی۔
وزیراعظم آفس نے ترامیم کے بل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم آفس کی منظوری کے بعدترامیم کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔