Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانحمزہ شہباز کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

حمزہ شہباز کوکوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور،مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کو تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔قبل ازیں حمزہ شہباز کے ایک ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے ادریس رفیق اور عدیل خان نے جمع کرائے جن کا عدالتی عملے کی جانب سے جائزہ لیا گیا۔ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو رہائی کے بعد ریلی کی شکل میں رہائش گاہ تک لایا جائے گا اور ان کے استقبال کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں، 12 مقامات پر حمزہ شہباز کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔