Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانحلیم عادل شیخ کی2مقدمات میں ضمانت منظور

حلیم عادل شیخ کی2مقدمات میں ضمانت منظور

کراچی ،سندھ ہائیکورٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی2مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کے الزام میں سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل ل شیخ کی 2کیسزمیں ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم دے دیا۔حلیم عادل شیخ کی میمن گوٹھ تھانے میں درج 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے۔حلیم عادل شیخ پر پولیس پرحملہ اوردہشتگردی کیالزام میں مقدمات درج ہیں،تجاوزات آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کیس میں ان کی ضمانت ہوچکی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔