Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانرکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی کی اپنے متعلق ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی کی اپنے متعلق ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید

اسلام آباد،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے اپنے متعلق ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے ۔
جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض ٹی وی چینلز نے ایم این اے جوریہ ظفر کے خاوند بیرسٹرحیدر بلوچ کی جگہ پر میری تصاویر استعمال کی ، میری تصاویر چلنے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، نجی ٹی وی چینلز سے گزارش ہے خبر کو درست کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر نے اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینل پر خبروں میں جویریہ ظفر کے شوہر کو رکن قومی اسمبلی ظاہر کیا گیا تھا جبکہ جویریہ ظفر کے شوہر حیدر بلوچ رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں ۔