Friday, July 5, 2024
ہومپاکستانکرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن محسن نقوی مستعفی ہوں، حافظ حمد اللہ کا مطالبہ

کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن محسن نقوی مستعفی ہوں، حافظ حمد اللہ کا مطالبہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ مستعفی ہو۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے، خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ کے ذریعے سرجری نہیں ملک و قوم کی گردن کٹے گی۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی سی بی پر جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے، محسن نقوی اتنے ہی باصلاحیت ہیں تو انہیں بنانے والے اپنا عہدہ بھی ان کو دے دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔