Sunday, January 26, 2025
ہومشوبزانقلابی شاعر حبیب جالب کو بچھڑے 29 برس بیت گئے

انقلابی شاعر حبیب جالب کو بچھڑے 29 برس بیت گئے

اپنی علالت پر اُس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے ایک روپیہ تک لینے سے انکار کر دیا
لاہور (نیوز ڈیسک )سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ اور سماجی و اقتصادی نظام کے خلاف آواز بلند کرنے والے عظیم شاعر حبیب جالب کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے۔1938میں پیدا ہونے والے انقلابی شاعر حبیب جالب 1939میں تقسیم ہند پر پاکستان آئے۔ جالب نے آمریت کےخلاف لکھا ، خواتین کےساتھ حدود آرڈنینس کےخلاف سڑکوں پر مظاہرے بھی کئے۔جالب کو کئی مرتبہ جیل میں سزا بھی کاٹنا پڑی۔ وہ اپنے مقامی انداز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے تھے۔ وہ سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ اور سماجی و اقتصادی نظام کے خلاف بے باکانہ انداز میں آواز بلند کرتے تھے۔ ان کی نظمیں دستور اور مشیر آج بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی ان کے دور میں تھیں۔حبیب جالب کی انقلابی شاعری کا اثر انکی اپنی زندگی پر بھی تھا۔ اپنی علالت پر اُس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے ایک روپیہ تک لینے سے انکار کر دیا۔اپنی ترقی پسند شاعری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے حبیب جالب کا باغیانہ سفر 1993میں آج ہی کے دن اپنی تکمیل کو پہنچ گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔