Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزمارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے میں مصروف

مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر بھی آگ بجھانے میں مصروف

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے سید پور ولیج رینج میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاک آرمی اور سکس ایوی ایشن اسکواڈرن کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز بھی آگ پر قابو پانیکی کوششوں کا حصہ ہیں، فائر فائٹرز کی مزید ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے ہیلی کاپٹر بھجوانے پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ جلد بجھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو یقینی بنایا جائے، یقینی بنایاجائے کہ آگ سیکسی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہیکہ جس قدر ہوسکے جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔