Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے ڈسکہ انتخاب میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیا

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ انتخاب میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیا

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے استفسار کیا کہ کیا فردوس عاشق اعوان حلقہ میں گئی تھیں؟، وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ فردوس عاشق اعوان نے حلقہ کے باہر پریس کانفرنس کی تھی۔وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ سینئر وکیل موجود نہیں، کمیشن مزید وقت دے،ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ جونیئر وکلا کو موقع ملے توکیس پڑھ کر آیا کریں، واپس جا کر اپنی موکل کو بتانا کہ کیس جیت آیا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔