Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستانایف آئی اے نے سینئر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے سینئر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد،ایف آئی اے نے وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والے سینئر صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ایف آئی اے نے وفاقی وزیر، حکومت اور وزیراعظم پر تنقید کرنے والے صحافی محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔

 

مراد سعید کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے سینئر صحافی محسن بیگ کے گھر چھاپہ مارکر گھر کا گھیرا کیا۔ جب ایف آئی اے سے وارنٹ گرفتاری مانگے تو انہوں نے تلخ کلامی کی اور محسن بیگ کو زدو کوب کیا۔

ایف آئی اے سینئر صحافی محسن بیگ کو ساتھ لے گئے۔ ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا۔

غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست دائر

دوسری جانب اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں محسن بیگ کے وکیل راحیل نیازی نے غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ عدالت نے بیلف مقرر کر کے محسن بیگ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مارا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔