Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ،تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان کو ہر ماہ بلوچستان کادورہ کرنے کا حکم

وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ،تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان کو ہر ماہ بلوچستان کادورہ کرنے کا حکم

اسلام آباد،بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا موثر ازالہ کرنے اور صوبے کے مسائل کے حل کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ،وزیر اعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان کو ہر ماہ صوبہ بلوچستان کادورہ کرنے کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعظم آفس کے حکم نامہ کے مطابق تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان ہر ماہ کم از کم ایک دفعہ صوبہ بلوچستان خود جائیں اور اپنی وزارت،ڈویژن ،محکمے سے متعلقہ امور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔حکم نامہ کے مطابق تمام وفاقی سیکرٹری صاحبان چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملکر وزٹ پروگرام تشکیل دیں گے اور وزیرِ اعظم آفس کو اس حوالے سے مطلع رکھیں گے ۔تمام سیکرٹری صاحبان دورے کے بعد تفصیلی رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم آفس بھجوائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔