Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزپرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران مقدس فاطمہ کو ہراساں کرنے پر مبشر مختار مجرم قرار

پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران مقدس فاطمہ کو ہراساں کرنے پر مبشر مختار مجرم قرار

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے 2023میں پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران مقدس فاطمہ کو ہراساں کرنے کے واقعے میں ملو مبشر مختار کو مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال کے لیے انکریمنٹ روکنے اور ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ شکایت2023 میں منعقدہ پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران پیش آنے والے ہراساں کرنے کے واقعے سے متعلق ہے۔

ملزم مبشر مختار نے جو کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آرگنائزنگ سیکریٹری تھے، نے شکایت کنندہ، مقدس فاطمہ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران مذکورہ ملزم کی جانب سے شکایت کنندہ کو دھکیلنے اور اس سے میچ شیٹ چھیننے اور پھاڑنیکے بعد شکایت کنندہ نے ریلیف کے لیے ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کے لیے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے رجوع کیا۔ ملزم کا طرز عمل شکایت کنندہ کے لیے توہین آمیز اور ذلت آمیز پایا گیا، خاص طور پر مروجہ جنس پر مبنی طاقت کی حرکیات کے تناظر میں جسے ایک وقت میں 4-5 غیر مجاز مردوں کے ساتھ جیوری باکس میں ملزم کے داخلے سے تقویت ملی۔

جب مردوں کا داخلہ ممنوع تھا کیونکہ خواتین ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا۔ ملزم کے اپنے اختیارات کے غلط استعمال اور ایک خاتون ملازم کو ڈرانے کے اس کے حربوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جو محض اپنے فرائض انجام دے رہی تھی، فوسپانے اسے شکایت کنندہ کو ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیا اور اس پر 3 سال کے لیے انکریمنٹ روکنے اور ایک روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔