Sunday, September 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزقائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکار

قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پروٹوکول لینے سے انکار

لاہور(آئی پی ایس )قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا۔قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی پروٹوکول کے بغیر لاہور ہائیکورٹ پہنچے، جسٹس شجاعت علی خان نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کردیا۔لاہور ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کے وژن کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔