اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کا معاملہ،فرخ حبیب کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا،
خط میں چیف جسٹس سے فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لینے اور جلد از جلد بازیابی یقینی بنانے کی استدعاکی گئی ۔
فرخ حبیب کی اہلیہ نے خط میں لکھا کہ فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں حبسِ بے جا کی درخواست دائر کی گئی جس پر تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی،
عدالتی حکم کے باوجود حکام فرخ حبیب کے آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں کسی بھی عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں،
خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کیلئے شدید تشدد اور ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
اہلیہ فرخ حبیب نے لکھا کہ سیاسی رہنماؤں کے اغوا اور جبری گمشدیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں جن میں اعلیٰ عدلیہ کی مداخلت ناگزیر ہے،
محترم چیف جسٹس سے ہمارے خاندان کے بنیادی حقوق کے محافظ کے طور پراس معاملے کا فوری نوٹس لینے اور فرخ حبیب کی بازیابی یقینی بنانے کی استدعا ہے۔
فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کا معاملہ: اہلیہ کا چیف جسٹس کو خط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔