Friday, March 29, 2024
ہومپاکستاناسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20کے 42افسران کو نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کر دیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20کے 42افسران کو نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کر دیا

اسلام آباد ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 کے 42 افسران کو نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کر دیا،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس گروپ سے 5،5افسران شامل ہونگے، تربیتی کورس یکم نومبر سے 4 مارچ تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 کے 42 افسران کو نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کر دیا۔نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے 5 افسر شامل ہیں، جن میں سیکرٹری جنگلات پنجاب شاہد زمان، کمشنر بہاولپور کیپٹن (ر) ظفر اقبال، ڈی جی پبلک لائبریریز پنجاب ڈاکٹر عائشہ وحید ، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل انجینئر سرفراز درانی شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں پاکستان پولیس سروس سے نامزد 5 افسران میں ڈی آئی جی ٹریننگ پشاور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)محمد امتیاز شاہ، آر پی او گجرانوالہ ڈاکٹر عبدالکریم ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی عاصم گلزار، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل اکیڈمی اسلام آباد محمد ادریس احمد اور آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمن شامل ہیں ۔