Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ، ملک بھر میں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کوہوں گے ،امیدوار کاغذات نامزدگی12اور13فروری کو جمع کرا سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی فہرست 14فروری کو آوایزاں کی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 اور 16فروری کو ہو گی،سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ کو ہوگی،پولنگ کا عمل 3 مارچ کو صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔اسلام آباد کیلئے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفر اقبال حسین، پنجاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان، سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، خیبرپختونخوا کیلئیصوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ جبکہ بلوچستان کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے۔انتخابی شیڈول کے تحت امیدوار 12 سے 13 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جس کے بعد نامز دامیدواروں کو ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کی اسکرونٹی کا عمل 15 سے 16 فروری کے درمیان کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اپیلیں 17 سے 18 فروری کے دوران دائر ہوسکیں گی،امیدواروں کے اعتراضات 19 اور 20 فروری کو نمٹائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو جاری کرے گا جبکہ سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کیلئے امیدوار 22 فروری تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔