Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسینیٹ انتخابات :الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے

سینیٹ انتخابات :الیکشن کمیشن نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مستردکردیے

اسلام آباد،سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے ہیں۔ پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پنجاب ہاوس کے واجبات ادا نہ کرنے پر مسترد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرنگ آفیسر نے 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دی ہے۔ اسلام آباد سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال کے بعد پنجاب میں پارٹی کو ان کے کورنگ امیدوار کو ٹکٹ جاری کرنا ہوگا۔مشاہداللہ خان کے بیٹے افنان اللہ خان نے بطور کورنگ امیدوار پنجاب کی جنرل نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں تاہم ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے باعث ریٹرننگ آفیسر نے ابھی کاغذات نامزدگی منظور نہیں کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔